بنگلورو، 12 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈو پلیسس رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے اگلے کپتان ہوں گے۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ آئی
پی ایل کی کسی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
اگرچہ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ایک اہم کھلاڑی کے طور پر وہ چار بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا خطاب جیت چکے ہیں۔