احمد آباد ، یکم مارچ (یواین آئی) انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز بین فاکس نے کہا ہے کہ انگلینڈ جمعرات سے ہندوستان کے خلاف احمد آباد گراؤنڈ میں چوتھے اور آخری میچ میں ہندوستان کے خلاف بہتر تیاری کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر کرنے کے ارادے سے اترے گا۔
حالانکہ آخری ٹیسٹ میں احمد آباد کی پچ پر تیسرے میچ سے زیادہ ٹرن
ہونے کی امید ہے فاکس نے اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ " احمد آباد گراؤنڈ کی سطح دوسری مرتبہ کسی معمہ سے کم نہیں ہوگی اور یہ ان کی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ ان حالات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیسے کرتے ہیں۔
آج پریکٹس کے دوران پچ پر موجود تھا اور میرے خیال میں یہ پہلے کی طرح ہی ہے۔