نئی دہلی، 09 جولائی (یو این آئی) رِیو اولمپک 2016 میں سلور میڈل جیتنے والی ہندوستان کی پی وی سندھو کا کہنا ہے کہ انھیں ٹوکیو اولمپک میں اچھا ڈرا ملا ہے۔
دوسری بار اولمپک میں اترنے والی
سندھو جانتی ہیں کہ اولمپک میں انھیں مشکل چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی نظر میں ہر پوائنٹ اہم ہوگا۔
سندھو نے اولمپک ڈرا پر اپنے رد عمل میں کہا،’گروپ مرحلے میں مجھے اچھا ڈرا ملا ہے۔