ہیملٹن ، 4 اپریل (یو این آئی) ٹیمی بیو مونٹ کی 81 رن کی شاندار اننگز اور پھر نیٹ سائیور برنٹ کی جارح گیند بازی کے بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے جمعرات کو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ
کو 56 رن سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم 253 رن کے ہدف کے تعاقب میں 66 رن کے اسکور پر اپنا پہلا چار وکٹ گنوا بیٹھی۔ جار جیا پلیمر سات رن، سوزی بیٹس 28 رن امیلیا کیر 14 رنز اور میڈی گرین سات رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔