لندن 12 جولائی (یواین آئی) چارمرتبہ کی عالمی فاتح فٹ بال ٹیم اٹلی نے یہاں اتوارکو ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں میزبان انگلینڈ کوپنالٹی شوٹ آوٹ میں 2-3 سے شکست دے کر دوسری بار یوای ایف اے یورو 2020
کاخطاب جیت لیا اس جیت سے اٹلی نے انگلینڈ کے 55 سال کا کسی بڑے خطاب کا خواب پورانہیں ہونے دیا۔
انگلینڈ نے اس سے قبل 1966 میں واحد عالمی کپ فٹ بال خطاب جیتا تھا۔
اٹلی نے اس سے پہلے 1968 میں پہلی بار یورو خطاب جیتا تھا۔