نارتھمپٹن، 10 جولائی (یو این آئی) ٹاپ آرڈر کی بلے باز نتالی شیور (55) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کو بارش سے مخل مقابلے میں ڈکورتھ لوئس ضابطے کے تحت ہفتے کے روز 18 رن سے شکست دے کر تین میچوں
کی سیریز میں 1-0 کی سبقت قائم کر لی۔
انگلینڈ کی طرف سے شیور کے محض 27 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رن بنائے۔
وکٹ کیپر ایمی ایلین جونس نے 27 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رن کی حصہ داری کی۔