بلوم فونٹین ( جنوبی افریقہ ) 16 دسمبر (یو این آئی) انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے مایا باؤ چیئر (126) اور نیٹ سائبر برنٹ (128 رن) کی سنچری اننگز کی بدولت واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پیر کو نو وکٹ پر 395 رن بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی اور اس کے بعد بلے بازی کرنے آئی جنوبی
افریقہ کے 113 رن پر دو وکٹیں حاصل کر کے میچ پر گرفت مظبوط کرلی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 92 اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 395 رن بنانے کے بعد اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔
ما یا بو چیئر نے 154 گیندوں پر 22 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 126 رن بنائے۔