لندن ، 17 اگست (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے پیر کو یہاں دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 151 رنز کی بھاری جیت درج کرنے کے بعد کہا کہ انہیں اور ٹیم کے دیگر ارکان کو یقین تھا کہ وہ
انگلینڈ کی ٹیم کو دوسری اننگز میں 60 اوور میں آوٹ کرسکتے ہیں۔
میچ کے اختتام کے بعد وراٹ نے کہا ، "پوری ٹیم پر بہت فخر ہے۔
جس طرح ہم نے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا وہ قابل تعریف ہے۔