ڈمبولا ، 13 اکتوبر (ایجنسی) انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 31 رنز سے ہرا دیا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت ہوا۔ میزبان سری لنکا ٹیم نے 278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 29 اوورز میں 5 وکٹوں پر 140 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد بقیہ اوور کا کھیل ممکن نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت انگلش ٹیم 31 رنز سے فتح یاب رہی۔