لندن/29جون(ایجنسی) ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان3ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انگلش کرکٹ بورڈ نےاپنی 14 رکنی ٹیم کے نام کا اعلان کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم کے اعلان کردہ 14 رکنی اسکواڈ میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی جو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے بعد ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، انہیں سیم بلنگنز
کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر وہ ہندستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی پر اسسٹنٹ کوچ پال فاربریس کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس ایک ایسا آل راؤنڈر ہے جو زبردست بیٹنگ، بولنگ کے علاوہ اچھی فیلڈنگ بھی کرسکتا ہے اور اسے جتنی جلدی ٹیم میں شامل کرلیا جائے اتنا ہی ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہوگا تاہم اس کے واپس آنے سے ٹیم کا بیٹنگ آڈر ضرور تبدیل ہوگا جو ٹیم انتظامیہ کے لیے درد سر ہے۔