گالے، 25 جنوری (یواین آئی) آف اسپنر ڈومنک بیس اور لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ نے چار، چار وکٹیں اور ڈومنک سبلے (ناٹ آوٹ 56) اور جوس بٹلر (ناٹ آوٹ 46) کی ٹرن لیتی پچ پر شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے
سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کے روز چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو دو۔
صفر سے کلین سویپ کرلیا۔
انگلینڈ کو اس سیریز جیتے سے آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں 120 پوائنٹ حاصل ہوئے۔