چیسٹلر لی اسٹریٹ، 30 جون (یو این آئی) تیز گیندباز کرس ووکس (18 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیندبازی اور جو روٹ کی ناٹ آؤٹ 79 رن کی بہترین پاری سے انگلینڈ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں منگل کے روز پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی
سبقت حاصل کر لی۔
سلامی بلے باز اور کپتان کُشل پریرا (73) اور ونندو ہسارنگا (54) کی شاندار نصف سنچریوں کے باوجود سری لنکا کی ٹیم 43.3 میں 185 رن پر سمٹ گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے 18 پر رن چار وکٹ اور ڈیوڈ ولی نے 44 رن پر تین وکٹ حاصل کیے۔