برمنگھم،10جولائی(ایجنسی) پہلی مرتبہ عالم کپ جیتنے کا خواب دیکھنے والی انگلینڈ کی ٹیم جمعرات کو اپنے گھریلو میدان پر کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف اور دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے سخت چیلنج کا سامنا کرے گی۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف لیگ مرحلہ میں مسلسل دو فتوحات کے بعد انگلش ٹیم کے حوصلے کافی
بلند ہیں جب کہ آسٹریلیا کو اپنے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10رنوں کی نزدیکی ہار سے نہ صرف ذہنی دباؤ میں ہے بلکہ رینکنگ میں بھی وہ چوٹی کے مقام سے کھسک کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کے لئے پریشانی صرف یہی نہیں ہے کہ اسے اہم مرحلہ پراپنے کھلاڑیوں کی چوٹ سے نبرد آزما ہونا پڑرہا ہے جو اس کے لئے ایک دوسرا بڑا مسئلہ ہے۔