کارڈف، 9 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں آسانی سے 9 وکٹوں سے شکست دے دی کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 142 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں ایک وکٹ کے
نقصان پر حاصل کرلیا۔
ڈیوڈ ملان اور زیک کرولی نے نصف سنچریاں اسکور کیں، ڈیوڈ ملان 68 اور زیک کرولی 58 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
فل سالٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔