ابوظہبی، 27/اکتوبر (یو این آئی) معین علی، لیام لیونگ سٹون او رٹائمل ملز کی شاندار گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ کے گروپ ایک مقابلے میں بدھ کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 124 رنوں کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 14.1 اوور میں دو وکٹ پر
126 رن بناکر یک طرفہ جیت حاصل کرلی۔
سابق رنر اپ انگلینڈ کے لیے معین علی نے تین اوور میں 18 رن پر دو وکٹ، لیونگ اسٹون نے تین اوور میں 15 رن پر دو وکٹ اور ملز نے چار اوور میں 27 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔
کرس ووکس کو چار اوور میں صرف 12 رن دے کر ایک وکٹ ملا۔