مانچسٹر ، 28 جولائی (یو این آئی) کرس ووکس (50 رن پر پانچ وکٹ) اور اسٹورٹ براڈ (36 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت میزبان انگلینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز منگل کو ویسٹ انڈیز کو 269 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیتنے کے ساتھ وزڈن ٹرافی پر قبضہ کرلیا
ہے۔
کورونا کی وبا کی وجہ سے 117 دن طویل وقفے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی اس سیریز سے واپسی ہوئی تھی ۔
کورونا کی وجہ سے بغیر کسی شائقین اور کچھ نئے ضوابط کے ساتھ کھیلی جانے والی اس سیریز میں انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد ایک شاندار واپسی کی تھی اور اگلے دو ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے 20 سال پرانی تاریخ کو دہرادیا۔