لندن، 5 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں یوکرین کو شکست دے کر یورو کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے اہم میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں چار صفر سے کامیابی حاصل کی،کپتان ہیری کین نے دو گول کیے،ہیری میگوائر اورہیڈرسن نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے
ہمکنار کیا۔
اسی تاریخ فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ پچیس سال بعد یورپی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں داخل ہوا۔
اس سے قبل ڈنمارک نے چَیک ری پبلک کو ایک کے مقابلے دوگول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ڈنمارک کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، اسپین اور اٹلی پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔