لیڈز ، 19 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ نے اپنی شاندار بلے بازی اور گیندبازی کی بدولت اتوار کے روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی۔
کپتان جوس بٹلر سمیت تمام بلے بازوں اور
گیندبازوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے انگلینڈ نے کپتان جوس بٹلر (59) ، آل راؤنڈر معین علی (36) اور گذشتہ میچ کے ہیرو لیام لیونگ اسٹون (38) کی خطرناک اننگز کی بدولت 19.5 اوورز میں 200 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔