نئی دہلی ، 20 اگست (یو این آئی) رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے چیئرمین سنجیو چوڑی والا نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی آئی پی ایل کے افتتاحی میچ سمیت ٹورنامنٹ کے تمام میچ کھیلیں گے۔
سنجیو نے ایک ورچوئل پریس
کانفرنس کے ذریعے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی 17 ستمبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچیں گے جہاں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک آئی پی ایل کا انعقاد ہونا ہے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو 2 سے 16 ستمبر تک محدود اوورز کی سیریز کھیلنی ہے۔