کولکتہ، 19 نومبر (یو این آئی ) ہندوستانی ٹیم کے تیز گیندباز محمد سمیع نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے منگل کو کہا کہ وہ بلے بازوں کو چکمہ دینے کے لئے اپنی لینتھ پر توجہ دے رہے ہیں۔
سمیع اس وقت اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں
چل رہے ہیں اور انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اندور میں پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 27 رنز دے کر تین اور دوسری اننگز میں 31 رن دے کر چار وکٹ لئے تھے۔
ہندستان کو 22 نومبر سے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا آخری اور دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے۔