کینبرا، 23 دسمبر (یو این آئی/ژنہوا) آسٹریلیائی حکومت نے پیرس میں 2024 کے اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں سے قبل ملک کے اعلیٰ کارکردگی کے حامل کھیلوں کے مقابلوں میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا انکشاف کیا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر کھیل رچرڈ کولبیک نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ قومی کھیلوں کی تنظیمیں (این ایس
او) یکم جولائی 2022 سے دسمبر 2024 تک کی مدت کے لیے 257.5 ملین آسٹریلوی ڈالر (141625 ملین امریکی ڈالر) کی فنڈنگ حاصل کریں گی۔
ساتھ ہی، آسٹریلیا کی خواتین کی فٹ بال ٹیم میٹ لیڈا کو ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کے تمغے کا میچ ہارنے کے بعد پیرس اولمپکس کی تیاریوں میں مدد کے لیے 1.9 ملین آسٹریلوی ڈالر (10.45 ملین روپے) مختص کیے گئے ہیں۔