: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لندن، 7 جنوری (یو این آئی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف ہونے والے میچوں کے بائیکاٹ کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ ای سی بی نے افغانستان کے خلاف کارروائی کے لئے متحد رد عمل کا مطالبہ کیا ہے جب کہ انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم سے آئندہ
ماہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے چیمپئنز ٹرافی میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے 160 سے زیادہ سیاست دانوں کے دستخط شدہ خط کے جواب میں ای سی بی کے چیف ایگزیکٹور چرڈ گولڈ نے کہا کہ گورننگ باڈی ایسا حل تلاش کرنے کے لیے پر عزم ہے جو افغانستان میں خواتین کے حقوق کو برقرار رکھے۔