پیرس ، 30 ستمبر (یو این آئی) 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح امریکی لیجنڈ سرینا ولیمز کا فرانسیسی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں 24 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب چوٹ کے سبب چکنا چور ہو گیا اور انہیں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا ہے ۔
سرینا نے کلے کورٹ گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں پہلا راؤنڈ جیتا تھا لیکن ہیل اور ٹخنے کے درمیان انجری کے سبب انہیں کورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور اس چوٹ کی وجہ سے انہوں
نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سال کا باقی سیزن نہیں کھیل پائیں گی۔
39 سالہ سرینا نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی اور ان کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں بلغاریہ کی سویتنا پیرونکووا سے ہوا لیکن وارم اپ کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ان کی چوٹ سنگین ہوگئی ہے اور ان کے لئے مزید کھیلنا ممکن نہیں ہوگا اور وہ ٹورنامنٹ نہیں جیت پائیں گی اور انہوں نے ٹورنامنٹ سے ہٹ جانے کا فیصلہ کیا۔