گوہاٹی، 30 ستمبر (یو این آئی) زخمی اکثر پٹیل کی جگہ آخری وقت میں ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیے گئے روی چندرن اشون نے کہا کہ زندگی حیرتوں اور سنسنیوں سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے سوچا بھی
نہیں تھا کہ وہ تیسری بار ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
اشون نے ہفتہ کو کہا کہ "اگر کوئی مجھے تین مہینے پہلے کہتا کہ میں ورلڈ کپ کھیلوں گا تو میں کہتا کہ تم مذاق کر رہے ہو ، لیکن زندگی حیرت سے بھری ہوئی ہے۔