ٹوکیو یکم جولائی (یواین آئی) جاپان کے وزیراعظم وشی ہیڈے سوگا نے جمعرات کو کہا کہ اگر کورونا کے سبب صورت حال خراب ہے تو شائقین کے بغیر اولمپک اورپیرالمپک کھیلوں کے انعقاد سے انکارنہیں کیا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل، جاپان کے کورونا وائرس
معاملات کے انچارج وزیر یاسوتوشی نشمورا نے کئی مواقع پر تصدیق کی ہے کہ حکومت اولمپک میں شائقین پر پابندی لگانے سمیت کورونا کے معاملات میں اضافہ کے سبب سیکیورٹی کو سخت کرنے پرغورکررہی ہے۔
ٹوکیو میں سمراولمپک، شروع میں 2020 کے لئے متعین کیا گیا تھا۔