ساوتھمپٹن 24 جون (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے یہاں نیوزی لینڈ سے پہلی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) کا فائنل بدھ کو ہارنے کے بعد کہا کہ وہ ایک میچ میں بہترین ٹیم طے کرنے پر متفق نہیں ہیں۔
وراٹ نے مستقبل میں ڈبلیوٹی سی فائنل کافاتح طے کرنے کے لئے ایک سے زیادہ میچ کرائے جانے پر
زوردیا، حالانکہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان کی رائے نتیجے پر مبنی نہیں ہے، لیکن دوسال کے مرحلے میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ سے بہترین ٹیم کا فیصلہ صرف ایک میچ نہیں کرسکتا اورنہ ہی دو فائنلسٹ ٹیموں کے کردار کی مستند تصویر پیش کرسکتاہے۔
وراٹ کا یہ موقف ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری اورہندوستانی کرکٹ لیجنڈ سچن تیندلکر کے خیالات کی حمات کرتا ہے۔