بلغراد، 29 دسمبر (یو این آئی) دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ یکم جنوری سے آسٹریلیا کے سڈنی میں شروع ہونے والے اے ٹی پی کپ سے نام واپس لے لیا ہے ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بدھ کے روز تصدیق کرتے ہوئے کہا، "نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ اے ٹی پی کپ سے ہٹ گئے ہیں ،
حالانکہ سربیا مقابلے میں برقرار ہے اور اس کی قیادت عالمی نمبر 33 کے کھلاڑی ڈوسن لاجووچ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور ڈینس نوواک نے ٹورنامنٹ سے نام واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔
ایسے میں اب گروپ بی میں آسٹریلیا کی جگہ فرانس نے لے لی ہے۔