میلبورن، 7 جنوری (یو این آئی) دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیاکے نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا میں کورونا پروٹوکول کے تحت روکے جانے سے مچے ہنگامے کے درمیان آسٹریلیا حکومت نے جمعہ کو کہا کہ وہ آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ کے لیے باہر سے آئے دیگر ٹینس کھلاڑیوں کے ویزہ اور ویکسین اسٹیٹس کی بھی جانچ کررہی
ہے۔
آسٹریلیا کے ہوم سکریٹری کیرن اینڈریوز نے نیوز چینل نائن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انٹیلی جنس معلومات ملی ہیں کہ دیگر غیر ملکی کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے آسٹریلیا میں داخلے کے لیے لازمی شرائط پوری نہیں کی ہیں اور ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
تاہم انہوں نے ایسے کھلاڑیوں کی تعداد یا شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دیں۔