نئی دہلی ، 02 مارچ (یواین آئی) ریکارڈ نویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتنے والے سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئٹزرلنڈ کے راجر فیڈرر کے سب سے زیادہ 310 ہفتہ نمبر ون رہنے کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔
جوکووچ نے
پیر کو جاری اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ون مقام پر 310ویں ہفتہ جگہ بنائی ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے فیڈرر کے ریکارڈ کی برابر کرلی۔
جوکووچ کا اگلے ہفتے بھی نمبر ون بنے رہنا طے ہے اور اگلے پیر کو وہ فیڈرر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔