بیونس آئرس ، 27 نومبر (اسپوتنک) ارجنٹائنا کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کو بیونس آئرس کے قریب بیلا وسٹا میں سپرد خاک کردیا گیا ٹی این نشریاتی ادارے کے مطابق میراڈونا کو اسی قبرستان میں دفنایا گیا ہے جہاں ان کے والدین کو مدفون ہیں خیال رہے میراڈونا کا بدھ کے روز 60 سال کی عمر
میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔
میراڈونا کا دماغی سرجری ہوا تھا اور انہیں اپنی موت سے صرف دو دن قبل ہی اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔
جمعرات کے روز بیونس آئرس میں میراڈونا کو تدفین کے دوران تشدد کے کچھ واقعات ہوئے جس میں کم سے کم نو افراد کو حراست میں لیا گیا ۔