نئی دہلی ، 16 اگست (یو این آئی)ہندستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھہنی کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر قومی اور بینالاقوامی کھلاڑیوں نے اپنےردعمل کا اظہار کیا ہے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ سے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ پر کہا ہے
کہ انہوں نے ملک کے لئے جو کیا وہ ہمیشہ سب کے دل میں رہے گا۔
اپنی کپتانی میں ہندوستان کو دو بار عالمی چمپیئن بنانے والے دھونی نے ہفتے کی شام بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔
دھونی کے ریٹائر ہونے کے فورا بعد ہی ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر سریش رینا نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔