کولکتہ، 03 نومبر (ایجنسی) باقاعدہ کپتان ویراٹ کوہلی اور تجربہ کار وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے بغیر اترنے جا رہی ہندوستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف یہاں ایڈن گارڈن میں ہونے والے پہلے ٹوئنٹي- 20 مقابلے میں سخت امتحان کا سامنا ہوگا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">کپتان وراٹ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی -20 سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے جبکہ ہندستانی ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی دھونی کو سلیکٹرز نے ٹوئنٹی -20 کی ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔ اگرچہ وراٹ کا کہنا ہے کہ دھونی نے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹوئنٹی -20 میں موقع دینے کے لئے خود اس فارمیٹ سے فی الحال الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔