چنئی ، 6 اکتوبر (یو این آئی) چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ وہ مزیدایک سال کے لئے آئی پی ایل میں کھیلنا جاری رکھیں گے انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ ان کا الوداعی میچ چنئی میں ہو سکتا ہے دھونی نے فرنچائزی اسپانسر انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی 75 ویں
سالانہ تقریب کے موقع پر منگل کی شب کوورچوئل بات چیت کے دوران ایک مدح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ’’جب الوداع ہونے بات آتی ہے تو آپ آکر مجھے سی ایس کے کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں اور یہ میرا الوداعی میچ ہوسکتا ہے ۔
تو آپ کو مجھے الوداع کہنے کا موقع ملے گا ۔