مانچسٹر، 28 جون (ایجنسی) ہندستان کے ہاتھوں ملی 125 رن کی شرمناک شکست برداشت کرنے اور آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کی اسٹمپنگ چھوڑنا ٹیم کو کافی مہنگا پڑا اور انہیں مقابلے میں
شکست کا سامناکرنا پڑا ہے۔
میچ کے بعد ہولڈر نے کہاکہ اس پچ پر گیند بازوں نے شاندار بولنگ کی لیکن ہماری بیٹنگ بالکل بھی اچھی نہیں رہی۔ اگرچہ وکٹ کے پیچھے دھونی کی اسٹمپنگ چھوڑنا ٹیم کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا اور اس نے پورے میچ کو تبدیل کر دیا۔