: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) دو بار عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی نے یوم آزادی کے دن سنیچر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔ ہندوستان کے سب سے کامیاب وکٹ کیپر بلے باز دھونی نے انسٹا گرام پوسٹ پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیرئر میں آپ سب کے
پیار اور تعاون کا بہت بہت شکریہ۔ آج سات بجکر 29 منٹ آپ مجھے ریٹائر سمجھیں دھونی نے اس پوسٹ میں یہ ذکر نہیں کیا کہ وہ کس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ دھونی ٹسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹارئرمنٹ لے چکے تھے اور پچھلے سال انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔