نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے دو مرتبہ کے عالمی فاتح کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو اپنے سنٹرل کانٹریکٹ سے باہر کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دھونی کا کیریئر بھی خاتمے کی جانب گامزن ہو گیا ہے۔
بی سی سی آئی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کے
لیے جمعرات کے روز سنٹرل کانٹریکٹ کی فہرست جاری کی جو اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 کی مدت کے لئے ہے، لیکن اس میں حیرت انگیز طریقے سے دھونی کو کسی بھی گریڈ میں جگہ نہیں ملی ہے۔
دھونی گزشتہ برس جولائی میں انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست کے بعد سے ہی کرکٹ میدان سے باہر چل رہے ہیں۔