چنئی ، 25 مارچ (یواین آئی) اپنے سبھی میچ غیر جانبدار مقامات پر کھیلنے کے لئے تیار آئی پی ایل کی تین مرتبہ کی فاتح ٹیم چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں جمعرات کے روز ممبئی کے لئے روانہ ہوگئی جہاں وہ آئندہ ماہ شروع ہورہے آئی پی ایل 2021 سیشن کے لئےاپنے آگے کی تربیت اور تیاریاں جاری رکھے
گی۔
سی ایس کے ایک ماہ تک ممبئی میں قیام کرے گی اور اپنے پہلے پانچ لیگ میچ یہاں کھیلے گی۔
سی ایس کے 10 اپریل کو دہلی کیپیٹل کے خلاف پہلا، 16 اپریل کو پنجاب کنگز کے خلاف دوسرا ، 19 اپریل کو راجستھان رائلز کے خلاف تیسرا ، 21 اپریل کوکولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف چوتھا اور 25 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف پانچواں میچ کھیلے گی۔