دبئی ، 18 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 سے عین قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ بات چیت میں ایم ایس دھونی کی ٹیم انڈیا کے ساتھ بطور مینٹر شمولیت کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ جب دھونی نوجوانوں کے ساتھ اپنا تجربہ مشترک کریں گے تو یہ شاندار ہوگا اور نوجوانوں کے لیے اس سے بہتر کچھ نہیں ہو
سکتا۔
وراٹ نے کہا ، "دھونی خود بھی ایک بار پھر ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے بہت پرجوش ہیں ، اور یہاں تک کہ جب وہ پہلے ہمارے ساتھ کھیلتے تھے ، وہ ہم سب کے لیے مینٹر ہی تھے۔
ان نوجوانوں کے لیے جو پہلے اتنے بڑے مقابلے کا حصہ نہیں رہے ہیں، جب دھونی اپنے تجربے کو نوجوانوں کے ساتھ کھیل کے دوران شیئر کریں گے تو یہ بہت اچھا ہوگا اور نوجوانوں کے لیے اسے زیادہ کچھ بھی بہتر نہیں ہو سکتا ۔