نئی دہلی، 25 اپریل (ایجنسی)عالمی کپ کے لیے ہندستانی ٹیم میں منتخب کئے گئے اوپنر اور آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس ٹیم کے سلامی بلے باز شکھر دھون نے واضح کر دیا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی ہی بہترین وکٹ کیپر ہیں اور رشبھ پنت کو اب طویل سفر طے کرنا
ہے۔
دہلی کیپٹلس ٹیم کےیہاں منعقد ایک پروگرام میں دھون نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں رشبھ پنت، ایشانت شرما اور هنوما وهاري کی موجودگی میں یہ بات کہی۔
دھونی اور پنت میں بہترین وکٹ کیپر کے بارے میں پوچھے جانے پر شکھر نے فورا کہاکہ دھونی بہترین ہیں۔