چنئی، 10 اپریل (یو این آئی) چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کو ریکارڈ پانچ آئی پی ایل ٹائٹل جتانے والے مہندر سنگھ دھونی کو جمعرات کی شام ٹیم کا کپتان بحال کر دیا گیا جب رتو راج گائیکو اڈ انجری کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ 2025
کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف میچ سے قبل ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے دھونی کو ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔
دھونی دو سال کے وقفے کے بعد سی ایس کے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔