چنئی ، 04 مارچ (یواین آئی) گزشتہ سال کی مایوس کن کارکردگی کو فراموش کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ان کے ساتھی انباتی رائیڈو آئی پی ایل کے آئندہ 14 ویں سیزن سے قبل پریکٹس کے لئے
چنئی پہنچ گئے ہیں۔
بدھ کی رات یہاں پہنچنے کے فورا بعد دھونی اور رائیڈو پانچ دنوں کے لئے کورنٹائن میں چلے گئے۔
ان کے تین کورونا ٹیسٹ ہوں گے اور تینوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وہ پریکٹس شروع کردیں گے۔