نئی دہلی، 30 جون (یو این آئی) ہندی اور دیگر زبانوں کے لیے استعمال ہونے والی دیوناگری رسم الخط اولمپک کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار ’ٹوکیو اولمپک 2020‘ میں نظر آئے گی۔
دیوناگری رسم الخط کونسل کے جنرل
سکریٹری ڈاکٹر ہری سنگھ پال نے یہاں بتایا کہ ٹوکیو اولمپک 2020 میں کارکنان کے لیے استعمال ہونے والے بِلّے پر جاپانی زبان سمیت دنیا کی کئی زبانوں میں ’سویم سیوک‘ لکھا ہوا ہے۔
اس پر دیوناگری رسم الخط میں ’سویم سیوک‘ لکھا ہے۔