ابو ظبی ، 9 نومبر (یو این آئی)انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں دہلی کیپٹلز کے ہاتھوں شکست کے باوجود سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
وارنر نے
کہا کہ ابتدائی طور پر ان کی ٹیم کو کسی نے بھی ایک مضبوط ٹیم یا دعویدار کے طور پر نہیں دیکھا تھا لیکن پھر بھی ٹیم کوالیفائر تک پہنچی ہے۔
میچ کے بعد انہوں نے ناقص فیلڈنگ کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔