ممبئی، 4 دسمبر (یو این آئی) ورلڈ ٹیسٹ چمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل کی ہندوستانی اننگ میں تمام دس وکٹیں لینے کی شاندار کارکردگی سے تحریک نہیں لے سکی اوراس کےبلے بازوں نے ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے یہاں دوسرے اور آخری
ٹسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو محض 62 رن پر گھٹنے ٹیک دئے۔
ہندوستان کو پہلی اننگ میں 325 رنز پر آل آؤٹ کرنےکے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم آج ایک سیشن بھی نہیں کھیل سکی۔
ہندوستانی گیند بازوں نے پوری ٹیم کو 28.1 اوور میں 62 رنز پر پویلین بھیج دیا۔