دبئی ، 26 اکتوبر (یو این آئی)مسلسل دو ہار کا سامنا کرنے والی دہلی کیپٹلز منگل کے روز پلے آف میں جگہ حاصل کرنے کے ارادے سے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ میں اترے گی جبکہ حیدرآباد کے لئے یہ آر پار کی جنگ ہوگی دہلی گیارہ میچوں میں سات جیت اور چار شکست اور چودہ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے
نمبر پر ہے جبکہ حیدرآباد گیارہ میچوں میں چار جیت ، سات شکست اور آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
امیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے حیدرآباد کو یہ میچ جیتنا ہوگا ورنہ ان کا کھیل ختم ہوجائے گا۔
دہلی اپنے آخری دو میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے 59 رنز اور کنگز الیون پنجاب سے پانچ وکٹوں سے ہار چکی ہے۔