نئی دہلی/27اپریل(ایجنسی) آئی پی ایل 11 میں آج دہلی ڈیئر ڈیولس اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے ۔ میچ فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلا جارہا ہے- کولکاتہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
start;">ٹاس ہارنے کے بعد دہلی کے کپتان ائیر نے کہا کہ وہ میچ سے پہلے گھبرا نہیں رہے ہیں ، لیکن تھوڑا دباو ضرور محسوس کررہے ہیں۔ دہلی کی ٹیم میں گوتم گمبھیر اور کرسٹین کی جگہ کولن منرو اور وجے شنکر کو جگہ دی گئی ہے جبکہ کولکاتہ کی ٹیم میں نے ٹام کورین کی جگہ مشیل جانسن کو شامل کیا گیا ہے ۔