دہلی/23اپریل(ایجنسی) آئی پی ایل 11 کے ایک میچ میں آج دہلی ڈیئر ڈیولس کا کنگس الیون پنجاب سے مقابلہ ہورہا ہے ۔ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کنگس الیون پنجاب کی اننگز جاری ہے۔
دو بار کے
آئی پی ایل فاتح کپتان گوتم گمبھیر اور رکی پونٹنگ جیسے کھلاڑی کو کوچ رکھ کر اترنے والی دہلی ڈیئر ڈیولس کی ٹیم ٹورنامنٹ میں یکے بعد دیگرے شکست کا سامنا کررہی ہے اور اب اسے اپنی قسمت بدلنے کے لئے صرف اپنے گھر کا سہارا رہ گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب کی ٹیم نئے کپتان اور آف اسپنر روی چندرن اشون کی رہنمائی مین بالکل مختلف نظر آرہی ہے اور گزشتہ کچھ میچوں میں اس نے غضب کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔