دبئی ، 11 نومبر (یو این آئی) آئی پی ایل کے ٹائٹل میچ میں ممبئی انڈینز کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کھانے کے بعد دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم نے جس انداز سے کھیلا
اس پر مجھے فخر ہے۔
دہلی نے منگل کے روز آئی پی ایل ۔
13 کے ٹائٹل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں سات وکٹوں پر 156 رنز بنائے تھے لیکن ممبئی کو شکست دینے کے لئے یہ اسکور کافی نہیں تھا۔