ٹوکیو، 24 جولائی (یواین آئی) ہندوستانی جوڈوکھلاڑی سشیلادیوی لکمابام یہاں ہفتہ کو خاتون 48 کلوگرام کے ابتدائی دورمیں ہینگری کی ایواسیرنووجکی سے 0-10 سے ہارگئیں۔
سشیلادیوی ٹوکیواولمپک کھیلوں 2020 میں جوڈو میں ہندوستان کی
نمائندگی کرنے والی واحدکھلاڑی تھیں اوران کی شکست کے ساتھ جوڈو میں ہندوستان کاچیلنج ختم ہوگیا۔
لندن 2012 کی اولمپک برونزمیڈلسٹ سیرنووجکی نے اس جیت کے ساتھ آخری 16 میں داخلہ کرلیا، جہاں ان کا سامنا جاپان کی فونا توناکی سے ہوگا۔