ممبئی، 12 اپریل (یو این آئی) تیز گیندباز دیپک چاہر کرکٹ کے میدان میں کب واپس آئیں گے؟ اس سوال کا جواب اب شک کے دائرے میں ہے اور فی الحال اس کا جواب کسی کے پاس نہیں
ہے۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب مکمل کرنے کے دوران ان کی پیٹھ میں چوٹ لگی ہے۔
چوٹ کتنی سنگین ہے، ابھی اس کے بارے میں بھی کوئی علم نہیں ہے۔